بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی وزیراعظم نے جنسی زیادتی کا شکار خاتون سے معافی مانگ لی

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن  نے پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے معافی مانگ لی۔

اسکاٹ موریس سے خاتون نے شکایت کی تھی کہ انہیں پارلیمنٹ کے ایک رکن نے پارلیمنٹ بلڈنگ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

خاتون سے اسکاٹ ماریسن نے معافی مانگتے ہوئے مکمل تحقیقات کا یقین دلایا ہے

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ مارچ 2019 میں وزیر دفاع لنڈا رینالڈس کے دفتر میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی چینل کی میزبان اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کی…

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص نے ماریسن کی حکمران لبرل پارٹی کے لیے بھی کام کیا تھا۔

ماریسن نے آج اس خاتون سے معافی مانگی اور تحقیقات کا وعدہ کیا۔

ماریسن نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا اور میں خاتون سے معذرت چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں کام کرنے والی کوئی بھی نوجوان عورت زیادہ سے زیادہ محفوظ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.