بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر: کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.14 فیصد ہوگئی

آزاد کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16.14 فیصد ہوگئی۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق آزادکشمیر میں گزشتہ روز 113 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 700 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب گزشتہ روز گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.96 فیصد رہی۔

ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں 33 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان میں 53 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گزشتہ روز گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 665 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.