knoxville hookups best totally free hookup app the hookup game download edelman hookup hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن: ڈنڈا بردار افراد کی پولنگ عملے سے بیگ چھیننے کی کوشش

کوٹلی آزاد کشمیر میں ضمنی الیکشن کے دوران ڈنڈا بردار افراد نے پولنگ بیگ چھیننے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق ایل اے 12 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ڈنڈا بردار افراد نے الیکشن کمیشن کے عملے سے پولنگ بیگ چھیننے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایل اے 12 کوٹلی کے گورنمنٹ گرلز کالج میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے پولنگ سامان زبردستی لے جانے کی کوشش کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر فیض احمد کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر آنے والے افراد کو پکڑ لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عارف حسین نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے، کارروائی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.