بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات: 12 بڑے مقابلے متوقع

آزاد کشمیر میں کل بروز اتوار 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع ہیں۔

سابق وزرائے اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

کل ہونے والے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ خواجہ فاروق سے ہو گا۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صاحبزادہ اشفاق ظفر مدِمقابل ہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہو گئی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ نون کے امید وار چوہدری سعید آمنے سامنے ہیں۔

آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا اختتام گزشتہ رات 12 بجے ہو چکا ہے، پولنگ کے لیے سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں کُل 45 نشستوں پر پولنگ ہو گی، آزاد کشمیر میں 10 اضلاع کی 33 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 انتخابی حلقوں کے لیے 121 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، وہاں وفاقی وزیر دندناتا پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے جو کرنا ہے کر لو۔

کُل 32 لاکھ 20 ہزار 793 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ 4 لاکھ 5 ہزار 253 مہاجرین بھی ووٹ دیں گے۔

مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم کانفرنس کے 32، جماعتِ اسلامی کے 28 امید وار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے، 6 سے 7 ہزار پاک فوج کے جوان بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.