بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شبیر قائم خانی نے ٹرانسفارمر حادثے کا ذمہ حیسکو کو قرار دیدیا

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما شبیر قائم خانی نے حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثے کا ذمہ دار شہر کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی حیسکو کو قرار دے دیا۔ 

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ عید کے دوسرے روز حیسکو کی غفلت سے سانحہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر پھٹ رہے ہیں، کچھ علاقوں میں ایک ماہ سے بجلی نہیں، اسپتال میں برنس وارڈ میں ڈاکٹر موجود نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ساڑے 7 لاکھ روپے معاوضہ دیں گے، زخمیوں کے لیے 5 اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔

شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود تمام لوگ واقعہ کے مجرم اور ذمہ دار ہیں۔

پی ایس پی رہنما نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل اسلام آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق ریلی نکالنے والوں کو کراچی کے عوام نے مسترد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.