آزاد کشمیر الیکشن 2021ء کے لیے ایک انوکھا پولنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا۔
سندھ کے شہر لاڑکانہ میں آزاد کشمیر الیکشن کے لیے انتہائی منفرد پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا۔
اس پولنگ اسٹیشن پرآزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 34 جموں1 کے لیے پولنگ ہونی ہیں، جہاں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد صرف 1 ہے، وہ سمیعہ پروین نامی خاتون ہیں۔
اس ایک پولنگ اسٹیشن پر انتخابات کی شفافت کو برقرار رکھنے کےلیے الیکشن کمیشن مجموعی طور پر 16 اہلکار تعینات کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن اس ایک ووٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر، پریزائیڈنگ افسر، دو اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 4 خواتین پولیس کانسٹیبل اور 8 مرد پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن پر متعین یہ سارا عملہ سہولیات کی فراہمی کےذریعے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خاتون اپنا حق رائے دہی آزادانہ اور منصفانہ انداز میں ادا کرسکیں۔
پولنگ اسٹیشن پر موجود 16 افراد پر مشتمل یہ عملہ سمیعہ پروین نامی خاتون کا بے چینی سے منتظر ہوگا۔
Comments are closed.