بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے قطر کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیرِ خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی، خوشگوار اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

ملاقات کے دوران قطری نمائندے نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

قطری نمائندے نے دونوں ممالک میں تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.