بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جرمن سفیر کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک جرمن اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں دور کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جرمن سفیر نے خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

ملاقات میں جرمن سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.