آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سےملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے دورۂ قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمی چیف کی امیر قطر سمیت ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی ، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔
قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا۔
Comments are closed.