آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلو نے ملاقات کی ہے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں پاک روس تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی صدر کے نمائندے نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کیلئے بہترین ہے۔
Comments are closed.