آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر ان چیف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر ان چیف نے آرمی چیف سے گفتگو میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر ان چیف نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر ان چیف نے ریسکیو اور ریلیف کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برادر ممالک کی مدد کو متاثرین کی بحالی میں اہم قرار دیا۔
Comments are closed.