آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور سر نکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی فوج کے سربراہ کے درمیان افغان امن عمل، سیکورٹی، دفاعی تعاون اور ابھرتی ہوئی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
جنرل سر نکولس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.