آرمینیا اور آذربائیجان کےدرمیان گزشتہ رات سے تازہ سرحدی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کے درمیان صبح ہونے والا سیز فائر چند منٹ بعد ہی ختم ہوگیا۔
آرمینیا کے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کے 49 فوجی مارے گئے۔
ترکی نے آرمینیا سے اشتعال انگیزی بند کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ امن مذاکرات اور تعاون پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج آرٹلری، مارٹرز اور ڈرونز سے فوجی و سول انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔
آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آرمینیا آذربائیجان کی سرحد پر لڑائی کی شدت میں آج صبح کمی آئی تاہم سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔
آذربائیجان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پر مارٹرز اور گولیاں برسائیں۔
دونوں ممالک کے درمیان صبح سیز فائر ہوا تھا جو صرف چند منٹ ہی برقرار رہ سکا۔
آذربائیجان میں میڈیا کے مطابق آرمینیا نے سیز فائر کے چند منٹ بعد ہی خلاف ورزی کی تھی۔
Comments are closed.