بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آدھے کراچی کے نقشے اور منظوریاں غیر قانونی لگتی ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کراچی کے نقشے اور منظوریاں غیرقانونی نظر آتی ہیں۔

ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) میں دھندے چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے واٹر بورڈ سے کنکشن لینا ہو یا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے نقشہ پاس کرانا ہو تو بغیر پیسوں کے لے کر دکھائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

عمران اسماعیل نے سندھ حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے اور کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے اور عمارت کو غیر قانونی قرار دینے کے سوال پر جواب دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب آگ لگ جائے تو کہتے ہیں کہ عمارت غیر قانونی تھی اور پھر مدد نہ کی جائے لیکن ہم متاثرین کی مدد کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.