پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان انوشے اشرف صوبے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال اور متاثرین کی حالت دیکھ کر حکومت اور عوام پر برس پڑیں۔
گزشتہ دنوں انوشے اشرف نے آر جے ڈینو علی اور موسیقار نتاشا بیگ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے صوبے بلوچستان کے گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین میں امدای سامان تقسیم کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر انہوں نے دورے کا احوال بیان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ کیونکہ اس صوبے کو ہمیشہ سے ہی نظر انداز کیا جاتا ہے اس لئے ہم نے ترجیح بنیادوں پر یہاں کا دورہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ توقع تھی، یہاں کا دورہ کرکے ہمیں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ڈوبی ہوئی زمینیں، تباہ شدہ پل وغیرہ دیکھنے کو ملےجسے دیکھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا۔
انوشے اشرف نے مزید لکھا کہ ہمیں سب سے زیادہ یہاں کے ان لاتعداد بچوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا جنہیں ان کے بڑے نظر انداز کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہے اس کے پاس پہننے کے لیے پیروں میں چپّلیں تک نہیں ہیں۔
میزبان نے کہا کہ اس کی ذمہ دار صرف حکومت نہیں بلکہ ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں، جنہیں بحرانوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ہوگئی ہے۔
بڑھتی ہوئی آبادی، غربت، بیماریاں اور خراب صحت کی صورتحال پر توجہ دینے کی بجائے ان کی وجوہات گنوانے لگ جاتے ہیں۔
انوشے اشرف نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ اگر ان کے حالات نہیں بدل سکتے تو پھر ووٹ کیوں مانگنے آتے ہیں؟ آخر آپ کی غیرت کب جاگے گی؟، آخر ہم سب میں انسانیت کب جاگے گی؟ ہم سب کب تک اس غفلت کی نیند سوتے رہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ شاید خدا ہمیں قدرتی آفت کے ذریعے جگانے کی کوشش کرتا رہتا ہے لیکن ہم ہیں کہ جاگتے ہی نہیں۔
Comments are closed.