سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 334 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ترجمان سعودی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 702 ہوگئی ہے۔ جبکہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔
اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 6 ہزار 445 ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 349 مریض صحتیاب ہوئے۔
ترجمان سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افرادکی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 646 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار611 ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں 480 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.