best dating site for married uk kenyancupid.com login thuy tien hotel ho chi minh international love dating app asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 523 نئے کیسز، 11 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12840 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7361 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 352 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 426293 ہوچکی ہے۔ اب تک 5980884 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک455031 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 21900 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21338 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور527 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 474 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 523 نئے کیسز میں سے 173 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 47، ضلع وسطی 36، ضلع جنوبی اور کورنگی 28 – 28، ضلع غربی اور ملیر سے 17-17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں مٹیاری 36، نوشہرو فیروز 29، شہید بینظیرآباد 28، ٹھٹھہ 27، ٹنڈو الہیار 26، دادو21، بدین 18، سانگھڑ 18، شکارپور 16، تھر پارکر 16، جامشورو 15، ٹنڈو محمدخان 14، سکھر 13، میرپور خاص 13، جیکب آباد 11، عمرکوٹ 11، گھوٹکی 9، لاڑکانہ 9، سجاول 9 اور حیدرآباد سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.