وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13127نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7611 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 102مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452621 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6611043 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 472715 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 12483مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12483 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 199 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 198مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 206 نئے کیسز میں سے31 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 15، ضلع جنوبی 6، کورنگی 4، ضلع وسطی 2، ضلع غربی 3 اور ملیر سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دیگر اضلاع میں حیدر آباد 41، سجاول 17، بدین اور مٹیاری 14-14، میرپور خاص 12، نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد 10-10، سانگھڑ 13، جامشورو 9، تھر پارکر 8، عمر کوٹ 7، لاڑکانہ اور ٹنڈو الہ یار 6-6، ٹنڈو محمد خان 4، قمبر 2، جیکب آباد اور سکھر سے1۔1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.