وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6468 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اموات نہیں ہوئی اور اموات کی مجموعی تعداد 7619 ہے۔ آج مزید 16 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 460136 ہوچکی ہے۔ اس طرح اب تک 6686895 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 473750 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 5995 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 5794 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 189 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ187 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صوبے کے 43 نئے کیسز میں سے 32 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 15، ضلع جنوبی 12، وسطی 4 کورنگی 1 اور ملیر سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دیگر اضلاع میں خیرپور 3، عمرکوٹ 2 اور حیدرآباد1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82476 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 23783097 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.