منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

آج دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائے گی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی جبکہ 2030ء میں آبادی کا تخمینہ ساڑھے 8 ارب لگایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2050ء میں 9.7 ارب جبکہ صدی کے اختتام پر دنیا کی آبادی 10.4 ارب ہوسکتی ہے۔

آبادی کے حوالے سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی 1950 کے بعد سب سے سست رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق بھارت 2023 کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.