وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی کوئی پیشگوئی نہیں تھی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اصولاً محکمہ موسمیات کو بارشوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو بتانا چاہیے۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت دیدی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں واٹر بورڈ، ڈی ایم سیز اور کے ایم سی اپنے متعلقہ اسٹاف کو فوری متحرک کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ بھی اپنے اسٹاف کو متحرک کرے۔
وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے کہا کہ کچی آبادیوں، مخدوش عمارتوں اور ندی نالوں میں تغیانی پر نظر رکھی جائے، عوام کی بروقت مدد کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔
Comments are closed.