بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج افطاری میں بنائیں چٹ پٹے میکرونی سموسے

سارا سال ڈائیٹنگ اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کرنے والے افراد کی بھی  نظریں رمضان میں افطار کے دسترخواں پر سموسوں اور پکوڑوں کو ڈھونڈ رہی ہوتی ہیں، تو خود کو ترسائیں نہیں اور  آج اپنی افطاری کو مذید شاندار اور لذیذ بنانے کے لیے  میکرونی سموسے ضرور ٹرائی کریں۔

میکرونی سموسے بنانے کے لیے درکار اجزاء:

چکن کا قیمہ 300 گرام، کٹی پیاز ایک عدد بڑی، تیل فرائی کے لیے، کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا تین کھانے کے چمچے۔ 

سموسے کی پٹیاں ایک پیکٹ، نمک ایک چائے کا چمچہ، کٹا ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچے۔

بیک پارلر میکرونی اور بیک پارلر مصالحہ مکس ساشے۔

ترکیب:

بیک پارلر پاستا کو نمک ملے اُبلتے پانی میں پانچ سے سات منٹ تک اتنا اُبالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے۔ 

اب چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔ 

ایک فرائنگ پین میں چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں 300 گرام چکن کا قیمہ اور مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ پکا لیں۔ 

اب ایک عدد بڑی کٹی پیاز، چار کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا اور چار سے چھ عدد کٹی ہری مرچ شامل کر کے ایک منٹ کے لیے مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار کر اس میں پاستا مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔ 

اس کے بعد ایک برتن میں تین کھانے کے چمچے آٹا اور ایک عدد انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ 

سموسہ بنانے کے لیے ایک پیکٹ سموسے کی پٹیوں میں پاستا اور قیمے کا آمیزہ بھر کر آٹے اور انڈے کے آمیزے سے بند کر دیں۔ 

ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں سموسے گولڈن ہونے تک پکائیں۔ 

تیار ہونے پر بیک پارلر کیچپ کے ساتھ گرم گرم سَرو کریں۔

مذید مذیدار ریسیپز کے لیے وزٹ کریں: 

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.