پاک بھارت آبی مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی انڈس وفد واہگہ کے راستے نئی دلی روانہ ہو گیا ہے۔
پاک بھارت آبی مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دلی میں ہوں گے، پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔
انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان مذاکرات میں پانچ رکنی ایجنڈے پر بات کرے گا، لاہور بھارت سے سیلاب مون سون بارشوں کے پیشگی ڈیٹا شیئرنگ پر بھی بات ہو گی۔
مہرعلی شاہ کے مطابق چناب پر لوئر کلنائی پراجیکٹ میں پانی ذخیرہ کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، دریائے چناب پر آبی منصوبے پکل ڈل کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔
انڈس واٹر کمیشنر مہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر 19 میگا واٹ کا دربت بجلی گھر کی تعمیر پر بھی اعتراض اٹھایا جائے گا اور 24 میگا واٹ کا نیمو چلنگ بجلی گھر کی تعمیر پر بھی اعتراض اٹھایا جائے گا۔
مہرعلی شاہ نے مزید کہا ہے کہ 2018ء میں جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا تھا وہیں سے بات چیت شروع ہوگی۔
Comments are closed.