بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام نے بتایا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ملتوی ہونے سے بورڈ کو تقریباً ڈھائی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ بائیو سیکیورببل میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو بی سی سی آئی کے ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایونٹ کو ملتوی کرنے کے بعد بورڈ کو براڈ کاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں 2 ہزار سے ڈھائی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوگا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک محتاط اندازہ ہے کہ نقصان 2200 کروڑ تک کا ہوسکتا ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائز کو بھی بورڈ کے ساتھ ساتھ نقصان ہوگا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ فرنچائز کا نقصان کہاں تک ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.