دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین اب فیس ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کی اسکرین کو اَن لاک کرسکیں گے۔
کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد جہاں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے وہیں موبائل چلانے والے ان صارفین کو مشکلات پیش آئیں جو چہرے کی مدد سے ڈیوائس کی اسکرین ان لاک کرتے ہیں۔
چہرے پر ماسک ہونے کے باعث ڈیوائس کی اسکرین صارف کے چہرے کو ٹھیک طرح اسکین نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ماسک اتارنا پڑتا ہے لیکن آئی فون انتظامیہ اپنے صارفین کے لیے یہ مسئلہ حل کرنے جارہی ہے۔
ایپل کمپنی نئے فیس آئی ڈی فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکے گا۔
فی الحال یہ سہولت آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن اور فیچر ایپل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے جو ڈیوائسز کو فیس ماسک پہننے پر بھی خودکار طور پر ان لاک کرنے میں مدد کرے گا۔
Comments are closed.