queen without a crown filipino cupid chat room single males over 30 sex cavite tiny little asian phillipines ladies pen pals usa heeraa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھنا چاہیے، مشتاق احمد

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان سے واپسی پر آئی سی سی کو اس معاملے کو ضرور دیکھنا چاہیے، آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھناچاہیے کہ کون سی ایسی بات ہے جو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

سابق کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں، دنیا میں ہر جگہ واقعات ہوتےہیں لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے ہماری سیکیورٹی اچھی رہی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی گراؤنڈ میں جاتے ہوئے ڈرتا نہیں ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ سیزیز کسی اور ملک میں نہیں پاکستان میں ہی ہونی چاہیے، انگلینڈ کو آنا ہوگا اور اسے آنا بھی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.