انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بالرز کی رینکنگ کے مطابق بالرز میں فاسٹ بالر حسن علی اکیس درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے اور شاہین آفریدی چار درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بالرز کی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی عینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
Comments are closed.