پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔
پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں جیت نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کی پوائنٹس ٹیبل اس کی پوزیشن بہتر کردی۔
پاکستان نے سپر لیگ میں 6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بھی پوائنٹس 40، 40 ہی ہیں لیکن ان میں سے ایک ٹیم پہلے اور دوسری تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
معاملہ کچھ یہ ہے کہ انگلش ٹیم کے پوائنٹس تو پاکستان کے برابر یعنی 40 ہیں تاہم اس کا رن ریٹ گرین شرٹس سے بہتر ہے یوں وہ پہلے نمبر موجود ہے۔
دوسری طرف آسٹریلیا کے پوائنٹس بھی 40 ہی ہیں تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کم ہے اس لیے وہ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔
Comments are closed.