انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کی علامات کے باوجود کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دے دی۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے پر بھی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کورونا علامات ظاہر ہونے پر کرکٹرز کے لیے کورونا کی فوری ٹیسٹنگ اور آئیسولیشن لازمی نہیں ہوگی۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کرکٹرز کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے پر اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق متاثرہ کرکٹر کو کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ میں واپسی کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.