انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں وکٹ لینے کی ویڈیو شیئر کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے بابر اعظم کی 11 برس پرانی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کیا آپ کو یاد ہے جب 2010 میں بابر اعظم نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں وکٹ لی تھی۔‘
آئی سی سی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بیٹر کو گیند کراتے ہیں۔
بابر اعظم کی گیند پر بیٹر اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed.