edf8329we casusl hookup review 17 year old hookup free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی سندھ کا دعا زہرا کیس سے متعلق جواب دینے سے گریز

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعا زہرا کیس سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ معاملہ ختم ہو چکا ہے، بچی کا معاملہ ہے، اس پر بات نہ کی جائے تو اچھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آتے ہی تمام پولیس اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کی ہدایت کی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی تھا تو کراچی کے تھانوں میں کیمرے لگوائے، اب سندھ بھر میں لگوا رہے ہیں۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کیمرے لگانے کا مقصد شہریوں کو غیر قانونی حراست سے بچانا اور سائلین کی شکایت دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کئی افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تمام تھانوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ایس ایس پی کے دفاتر سے کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی آیا ہوں، کیسز پرانے چل رہے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.