پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے بجلی منہگی کرنے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر پاکستانی معیشت کو چلا کر ملکی وقار ملیامیٹ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد رقم نکالنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان 21 روپے یونٹ تک بجلی مہنگی کر کے اپنی کارکردگی کے گُن گا رہے ہیں۔
Comments are closed.