بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نیویارک میں جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.