وزارتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذکرات اگلے ہفتے بھی جاری رہیں گے، مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر نتیجہ خیز ہونے یا نہ ہونے کا اعلان ہوگا، مذاکرات کے دوران کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے تعطل کے شکار پروگرامز کی بحالی کے لیے واشنگٹن میں جمعہ کو شروع ہونے والے مذکرات اگلے ہفتے بھی جاری رہیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جمعے کو مذاکرات جہاں پر تھے پیر کو وہیں سے دوبارہ شروع ہوں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کے لیے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک شیڈول کے حساب سے نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگر ضروری ہوا تو وہ مذاکرات میں شرکت کے لیے واشنگٹن جائیں گے یا وڈیولنک پر مذاکرات میں شامل ہوسکتے۔
Comments are closed.