انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے پر شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کر دی۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کی گئی ہے۔
آئی او سی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی آئی او سی سے معطلی 2022ء کے آخر تک برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے سبب اپنے ایتھلیٹس اولمپکس میں نہیں بھیجے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.