cougar hookup in louisiana hookup bbw com hookup Parsippany NJ 80 hookup free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئین کے تحت ابھی بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہوں، احمد اویس

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ آئین کے تحت میں اب بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس احمد کا کہنا تھا کہ عدالت نے 27 اے کے نوٹس پر میرے جواب کو بطور ایڈووکیٹ جنرل تسلیم کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو ایک بار پھر کام سے روک دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے کوئی جواب نہیں دیا، ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے روبرو پیش ہونے سے مجھے روکا گیا تھا۔

احمد اویس نے بتایا کہ کیس کی تاریخ سے ایک دن پہلے مجھے فزیکلی نکال کر آفس لاک کردیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنا آفس دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرے نوٹس ضائع کرنے میں کون کون ملوث ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے، کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.