بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ ہفتے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 5 سے 6 دن تک موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جبکہ 6 یا 7 اکتوبر سے شہر میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی گجرات میں پوسٹ مون سون سسٹم سے سمندری ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے، آج رات سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا معتدل سسٹم 48 سے 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہ سکتا ہے، سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  اتوار تک سسٹم کی شدت رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ستمبر میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری کم رہا۔

شمالی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اکتوبر میں 4 سے 5 مغربی ہواؤں کے سسٹم شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ اکتوبر میں1 سے 2 مغربی ہواؤں کے سسٹم سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جنوب مشرقی سندھ اور ساحلی علاقوں میں بارش کے 1 سے 2 سسٹم آسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.