
چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین میر شمس شاہوانی نے ایک بیان میں کہا کہ آئل ڈیلر ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 نومبر کی ہڑتال کا اعلان آئل ڈیلر ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔
میر شمس شاہوانی نے مزید کہا کہ کل کی ملک گیر ہڑتال سے ہماری ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.