اردن نے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گزشتہ سال اگست میں بند کی گئیں، سعودی عرب اور شام کے ساتھ اپنی دو سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافروں کو داخلے کے لیے پی سی آر کا منفی رزلٹ دکھانا ہوگا، انہیں اردن پہنچنے پر اضافی ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ایک دن میں داخلے کے لیے لوگوں کی تعداد کی حد بھی مقرر کی گئی ہے۔
سعودی عرب سے 200 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ زیادہ سے زیادہ 150 جبر کراسنگ کے ذریعے شام سے داخل ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.