ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

او آئی سی کشمیریوں کیلئے مزید سفارتی کوششیں کرے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کیلئے مزید سفارتی کوششیں کرے، او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، ان کا دورہ تمام اسلامی ممالک کے لیے اہم ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کے سماجی معاشی مسائل کا تحفظ کررہی ہے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ہے ملاقات میں ان سے جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے کہا کہ کشمیری دہائیوں سے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی غیر قانونی اقدام کی مخالفت کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ او آئی سی 17ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کےحوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، افغانستان کے لوگ او آئی سی کی حمایت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.