اوکاڑہ میں جھولے سے گِر کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کے مقدمے میں نامزد ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اوکاڑہ میں گزشتہ روز جھولے سے گر کر 6 اور 8 برس کی دو بہنیں موت کے منہ میں چلی گئیں۔
پولیس نےجاں بحق بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ جھولوں کےمالک حاکم علی، اللہ دتہ، عجب خان، اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اوکاڑہ میں جھولا سے دو بچیوں کے گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.