پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل اسد جمیل کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید کانسٹیبل اسد جمیل کی نمازِ جنازہ اوکاڑہ کے علاقے اختر آباد میں ادا کی گئی، جس میں پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل کو سرکاری اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
گزشتہ روز ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، پولیس اہلکار اسد جمیل گزشتہ روز ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے، مقابلے کے دوران 2 ڈاکو بھی مارے گئےتھے ۔
Comments are closed.