بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی، واٹر بورڈ کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی۔

 انجینئر واٹر بورڈ اقبال پلیجو نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت میں تین دن لگیں گے، کراچی میں گلشن حدید، ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

مرمت تک دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن کے ایک پمپ سے پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ دیگر پمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری رہےگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.