ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا، احتساب عدالت کے نوٹس پر پیش ہوئے ہیں، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑے گا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنس پرائیویٹ ٹرانزیکشن تھی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں راضی ہیں، کوئی کمپلینٹ نہیں ہے، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑے گا۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اعجاز ہارون کے بیل آرڈر میں ہائی کورٹ نے فیصلہ دے دیا کہ یہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال سے ریفرنس فائل نہیں کیا، اب شاید انہیں جلدی پڑ گئی ہے، جہاں بہت سی سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں وہاں اختلاف ہوتا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن پی ڈی ایم کا فورم چلے گا، اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا۔
Comments are closed.