پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ ہم سب کے لیے پریشان کُن بات ہے کہ بیٹسمینوں میں تسلسل نہیں، جس طرح توقع تھی اوپنرز اس طرح نہیں کھیلے۔
لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھی ہوم سیریز جیتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے پریشان کُن بات ہے کہ بیٹسمینوں میں تسلسل نہیں، جس طرح توقع تھی اوپنرز اس طرح نہیں کھیلے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں کو میڈیا کی جانب سے سپورٹ کی ضرورت ہے، ہمارے دور میں سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ نہیں تھا۔
Comments are closed.