جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

‘اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا رکارڈ قائم کردیا’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا رکارڈ قائم کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے  لگاتار دسویں ماہ میں 2 ارب ڈالر بھیجے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے،اوورسیزپاکستانیوں نےکوویڈکےباوجود 10 مہینوں میں 2ارب ڈالربھیج کررکارڈقائم کیا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرمارچ میں بڑھ کر2.7ارب ڈالرہوگئیں، اوورسیزکی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 43فیصدزیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

You might also like

Comments are closed.