اورماڑہ کے قریب ماہی گیر نے جال میں پھنسی ایک بڑی وہیل کو بحفاظت آزاد کر دیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان نے بتایا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی اسپرم وہیل کسی مچھیرے کے جال میں پھنسی۔
معظم خان کا کہنا ہے کہ وہیل کی لمبائی تقریباً 30 فٹ تھی، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ماہی گیر نے 500 میٹر جال کاٹ کر وہیل کو چھوڑا۔
انہوں نے بتایا کہ اسپرم وہیل پاکستان میں پائی جانے والی 4 بڑی وہیلز میں سے ایک ہے۔
Comments are closed.