اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

اوباڑو:غیرت کے نام پر قتل کی کوشش، لڑکی معجزانہ بچ گئی

اوباڑو میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکی پرفائرنگ کر دی گئی تاہم لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ جس شخص سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی وہی شوہر اب شک کرنے لگا ہے، شوہر اور سسرال والے اسے غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتے ہیں۔

لڑکی نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اوباڑو پریس کلب میں اپنی والدہ کے ساتھ پریس کانفرنس کر تے ہوئے متاثرہ لڑکی نے اپنے شوہر اور سسرال والوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسے علاقے کے ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات کے شبے میں غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتے ہیں۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ محکمۂ صحت میر پور ماتھیلو میں ملازمہ ہے اور گزشتہ روز جب وہ بس اسٹاپ سے واپس گھر جا رہی تھی تو سسرال والوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ بال بال بچ گئی۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق اوباڑو پولیس اسٹیشن پر رپورٹ درج کرا دی ہے تاہم اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ادھر پولیس کا کہنا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.