بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ان نالائقوں سے خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھالی نہیں جارہی، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب تاریخ ساز نا اہلی اور بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے، ان نالائقوں سے خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھالی نہیں جارہی۔

عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ وزیراعلیٰ فوٹو شوٹ کرانے میں منگترل خان سے بھی آگے نکل گیا ہے، شہبازشریف دور کے خریدے ہزاروں لیپ ٹاپ بے کار پڑے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 350 کورونا ویکسین مزنگ اسپتال میں فریز ہونے سے خراب ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سروسزاسپتال میں 550 ویکسین اعلیٰ شخصیات اور ان کے رشتے داروں کو لگانے سے غائب ہوئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لیے عام آدمی دھکے کھانے پر مجبور ہے، اسپتالوں میں دوائی نہیں مل رہی عام آدمی کو ہیلتھ کارڈ کا اچار ڈالنا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.