پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا برطانوی ہائی کمیشن کا نہیں انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا، ٹیم کو دورہ پاکستان سے نہیں روکا۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ ہائی کمیشن نے نہیں کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی سیکیورٹی خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ نے دورہ منسوخ کرنے کی وجہ کھلاڑیوں کی بہبود بتائی، پاکستان کے لیے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو دورے سے نہیں روکا، اور نہ ہی یہ کہا کہ دورہ پاکستان میں خطرات ہیں۔
Comments are closed.